وزیراعظم کی ہدایت پر آزاد کشمیر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کر دی گئی ہے، سردار شفاعت خان

ہفتہ 2 اپریل 2016 16:42

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 اپریل۔2016ء) آزادکشمیر کے سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی سردار شفاعت خان نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر کی ہدایات پر آزادکشمیر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی گی ہے آزادکشمیر کے عوام کو سفری سہولیات بہم پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ ٹرانسپورٹروں کی سہولیات کے لیے روٹس کی تجدید کے لیے ہر ضلع میں سہولیات دے رکھی ہیں ۔

وریام ٹرانسپورٹ ٹریول نے آزادکشمیر اور پاکستان کے شہروں کے لیے میں بہترین اور معیاری ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کی ہوئی ہیں ۔ جس پر وریام ٹرانسپورٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر و ممتاز ٹرانسپورٹر چوہدری محمد ایوب کو آزادکشمیر ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے تعریفی سند جاری کی گی ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ آزادکشمیر کے دیگر ٹرانسپورٹر حضرات بھی معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو یقینی بنائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے دورہ میرپور کے دوران آزادکشمیر کے ممتاز ٹرانسپورٹر و وریام ٹریولز کے منیجنگ ڈائریکٹر چوہدری محمد ایوب کو آزادکشمیر اور پاکستان کے مختلف شہروں میں بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے اعتراف میں حکومت کی طرف سے تعریفی سند دئیے جانے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ سیکرٹری محمدمرتضی کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے ۔

آزادکشمیر کے سیکرٹری ٹرانسپورٹ اٹھارٹی سردار شفاعت خان نے کہا کہ آزادکشمیر میں بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے گاڑیوں کی چیکنگ، نئے کرایہ ناموں کے اجراء و پابندی ، گاڑیوں کی اوولوڈنگ کا خاتمہ ، ٹریفک قوانین پرپابندی سمیت دیگر جملہ ایسے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا ہو سکیں ۔ انھوں نے کہا کہ حالیہ ڈیزل پٹرول میں کمی پیشی ہونے پر ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف ڈویژن و ضلعی ایڈ منسٹریشن کو اسی تناسب سے کرایہ نامہ جاری کر دئیے جاتے ہیں جس پر ضلعی ایڈ منسٹریشن اور پبلک ٹرانسپورٹر ز حضرات افہام و تفہیم کے ذریعے کرایوں کاتعین کرتے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیور کے لیے موبائل اور سیگریٹ نوشی پر بھی پابندی ہے اس طرح مسافروں کی سہولیات کے لیے ٹرانسپورٹ مالکان کو ہدایت دے رکھی ہے کہ وہ نماز کے اوقات کے دوران مسافروں کو نماز پڑھنے کی سہولیات مہیا کریں ۔انھوں نے کہا کہ ٹریفک حادثات میں کمی کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہو گا اور کھٹارہ گاڑیوں کا خاتمہ کرناہو گا ۔

انھوں نے کہا کہ جن گاڑیوں کے پاس فٹنس سرٹیفکیٹ اور انشونس نہیں ہے ان کے حادثہ پر انشورنس کی طرف سے کلیم نہیں جاتا ۔ اس لیے ٹرانسپورٹر حضرات اپنے لیے اور مسافروں کی حفاظت کے لیے معیاری ٹرانسپورٹ مہیا کریں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وریام ٹریولز کے ایم ڈی ومعروف ٹرانسپورٹر چوہدری محمد ایوب نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ آزادکشمیر کے دس اضلاع میں ائیر کینڈیشن ٹرانسپورٹ سروس شروع ہو اس مقصد کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے ٹرانسپورٹر زحکومتی ہدایات پر مکمل عمل کررہے ہیں موجودہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت مسافروں کو ٹکٹ جاری کرنے سے پہلے ان کی شناختی کارڈ پر رجسٹریشن کو یقینی بنایا گیا ہے اس طرح دیگر حکومتی ہدایات پر بھی عمل درآمد جاری ہے انھوں نے حکومت کی طرف سے وریام ٹرانسپورٹ کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے پر دی جانے والی سند پر محکمہ ٹرانسپورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس امرکو یقین دھانی کروائی کہ وریام ٹرانسپورٹ آئندہ بھی بہترین سفری سہولیات کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :