اپوزیشن جماعتوں کو سمجھ آگئی ‘امید ہے 11اپر یل کو پی آئی اے نجکاری بل منظور ہو جا ئیگا‘ ہم نے سب کے تحفظات دور کردئیے ‘میثاق جمہوریت کی طرح میثاق معیشت بھی ہونا چاہیے ،بینک ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم نہیں ہو گا‘ پی آئی اے کے ہوٹل فروخت کرنے کا تاثر غلط ہے، کوئی شےئر خرید کر پی آئی اے کا مالک نہیں بن جائے گا ‘ پی ایس او کے ساتھ معاملات حل کر لیں گے،ایل این جی انتہائی کم قیمت پر خریدی گئی ‘ اوگرا چیرمین کیلئے سمری آ گئی ہے،جلد اعلان کر دیا جائیگا

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 2 اپریل 2016 17:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ تحر یک انصاف سمیت اپوزیشن جماعتوں کو اب پی آئی اے کے معاملے کی سمجھ آگئی ہے ہم نے سب کے تحفظات دور کردئیے ہیں‘امید ہے 11 اپریل کو پی آئی اے نجکاری بل پاس ہو جائے گا‘میثاق جمہوریت کی طرح میثاق معیشت بھی ہونا چاہیے ،بینک ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم نہیں ہو گا‘ پی آئی اے کے ہوٹل فروخت کرنے کا تاثر غلط ہے کوئی شےئر خرید کر پی آئی اے کا مالک نہیں بن جائے گا ‘ لوکل قیمت کا تعین کرنے کے لئے پی ایس او کے ساتھ معاملات حل کر لیں گے،ایل این جی انتہائی کم قیمت پر خریدی گئی ‘ اوگرا چیرمین کیلئے سمری آ گئی ہے،جلد اعلان کر دیا جائیگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحا ق ڈار نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں ملازمین کے تحفظ کے لئے تیار ہیں‘معاشی پالیسیوں کا تسلسل ہونا چاہیے،معیشت کے معاملے کو سیاست سے الگ رکھاجائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم ٹیکس معافی کی سکیم نہیں ،ٹیکس ایمنسٹی سکیم تاجروں کیلئے ہے،تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں آنے کاموقع دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا المیہ ہے کہ معاملے کو سمجھے بغیر شور مچایا جاتا ہے،پی آئی اے کے مسئلے پر اپوزیشن کو رام کر لیا ہے،پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن پارٹیوں کو اب سمجھ آگئی ہے ہماری بدقسمتی ہے یہاں لوگ معاملات کو سمجھے بغیر ہی شور مچانا شروع کر دیتے ہیں ‘پی آئی اے کے معاملے پر پیپلزپارٹی نے2دن کا وقت مانگا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ لوکل قیمت کا تعین کرنے کے لئے پی ایس او کے ساتھ معاملات حل کر لیں گے،ایل این جی انتہائی کم قیمت پر خریدی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اوگرا چیرمین کیلئے سمری آ گئی ہے،جلد اعلان کر دیا جائیگا۔