تھانیدار مبلغ بن گیا ، جوڑے نے اسلام قبول کرکے شادی کرلی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 2 اپریل 2016 19:13

تھانیدار مبلغ بن گیا ، جوڑے نے اسلام قبول کرکے شادی کرلی

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 اپریل۔2016ء) تھانیدار بشیر گھمن پہلوان کی کوشش سے مسیحی میاں بیوی نے کلمہ طیبہ پڑھ کراسلام قبول کرلیا جن کا نکاح بھی پڑھایا گیا ہے ۔ گاؤں کوٹ گھمن میں عالم دین پیر ولایت علی کاظمی شاہ نے انور اور اس کی بیوی بشری کو کلمہ طیبہ پڑھایا، مسلمان ہونے کے بعد ان کے نام نام محمد انور اور بشریٰ بی بی رکھے گئے ۔

(جاری ہے)

نومسلموں کو شرکاء چوہدری اصغر گھمن ، اے ایس آئی بشیر گھمن لالہ اور دیگر نے مبارکباد دی اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔تقریب میں علاقہ کے معززین اور عزیز واقارب کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اسلام امن وآتشی کا دین ہے اور نومسلموں نے اسلام قبول کرکے اپنی زندگی اسلامی طریقہ کار کے مطابق گزارنے کا جو فیصلہ کیا ہے اس پر اہلیان علاقہ انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔