ترکی نے مہاجرین کے لیے دو مراکز کی تعمیر شروع کر دی

ہفتہ 2 اپریل 2016 19:59

ترکی نے مہاجرین کے لیے دو مراکز کی تعمیر شروع کر دی

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 اپریل۔2016ء) ترکی میں یونان سے واپس ترکی بھیجے جانے والے مہاجرین کے لیے دو رہائشی مراکز کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کے ساتھ طے پانے والی ڈیل کے تحت ترکی جلد ہی بحیرہ ایجیئن عبور کر کے یونان پہنچنے والے مہاجرین کو دوبارہ قبول کرنے پر تیار ہے۔ مہاجرین کے مراکز بحیرہ ایجیئن کے سیاحتی مقام جَسمے میں تعمیر کیے جا رہے ہیں جو ازمیر صوبے میں واقع ہے۔ یہ مقام یونانی جزیرے چیئوس کے قریب ہے۔

متعلقہ عنوان :