پاکپتن،گیس ری فیلنگ دوکان میں دھماکہ ،دوبہن بھائیوں سمیت تین بچے شدید زخمی

دکان مالک ملزم زخمی حالت میں فرار

ہفتہ 2 اپریل 2016 22:23

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 اپریل۔2016ء) گیس ری فیلنگ دوکان میں دوبہن بھائیوں سمیت تین بچوں کو شدید زخمی کر دینے والے دھماکے سے کیبل نیٹ دفترسمیت دیگردوکانوں کوبھی نقصان پہنچا، بچے تشویشناک حالت کے باعث لاہورجناح ہسپتال ریفرکردیئے گئے جبکہ الیاس نامی دکان مالک زخمی حالت میں ہی فرار ہونے میں کامیاب رہا بتایاجاتاہے کہ خواجہ عزیزمکی چوک میں الیاس نامی شخص نے گیس ری فیلنگ کی دکان بنارکھی تھی ڈھکی بابافریدکے رہائشی منیر احمدکے دوبچے گیس بھروانے کیلئے دوکان پرآئے اس دوران سلنڈردھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 12سالہ ملائکہ بی بی اور 7سالہ علی حسنین دونوں بہن بھائی شدیدزخمی ہوگئے اور10سالہ عائشہ بی بی بھی دھماکے کی زدمیں آگئی ریسکیواہلکاروں نے موقعہ پرپہنچ کرآگ پرقابوپایا زخمیوں کو بچاتے ہوئے متعدد افراد بھی جھلس گئے تینوں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں پر تشویشناک حالت کے باعث انھیں لاہور جناح ہسپتال ریفرکردیاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :