فتح جنگ، تیز رفتار ڈمپر نے اوور ٹیک کر تے ہوئے مسافر ہائی ایس کو ٹکر مار دی، 6خواتین سمیت12زخمی

7زخمیوں کی حالت تشویشناک

ہفتہ 2 اپریل 2016 22:23

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 اپریل۔2016ء) فتح جنگ جھنگ باہتر روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے اوور ٹیک کر تے ہوئے مسافر ہائی ایس کو ٹکر مار دی 6خواتین سمیت12زخمی ،7زخمیوں کی حالت تشویشناک فتح جنگ جھنگ باہتر روڈ پر کالا چٹا پہاڑ میں تیز رفتار ڈمپر نمبریLXG1605نے اوور ٹیک کرتے ہوئے ٹیکسلا سے فتح جنگ آنے والی مسافر ہائی ایس نمبری2522کو سامنے سے ٹکر مار دی حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور وقاص ولد منظور سکنہ باہتر سمیت مریم ، تعظیم بی بی زوجہ رمضان اور اس کی بیٹی حلیمہ ساکن جھنگ ، ارم شہزادی ،صدف دختر ان الطاف ،رضیہ دختر کالا خان،حمزہ ولد اشتیاق ساکنان کھوڑ،محمد عمران ولد غلام محمد ٹیکسلا،غلام یاسین ولد غلام دین کسراں زخمی ہو گئے تمام زخمیوں کو فوراً تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کیا گیا جن میں سے ہائی ایس ڈرائیور اور 1نامعلوم مسافر سمیت 7 شدیدزخمیوں کو راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا حادثے کا مرتکب ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا

متعلقہ عنوان :