\دہشت گردی کیخلاف جنگ پاکستان کی سلامتی اور بقا ء کی ہے ،جہانگیر خانزادہ

جنگ میں سب نے متحد ہو کر وطن اور اسلام دشمنو ں کامقا بلہ کر نا ہے ،رکن پنجاب اسمبلی

ہفتہ 2 اپریل 2016 22:23

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 اپریل۔2016ء) رکن پنجاب اسمبلی جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی سلامتی اور بقا ء کی جنگ ہے اس میں ہم سب نے متحد ہو کر وطن اور اسلام دشمنو ں کامقا بلہ کر نا ہے اس جنگ میں جیت انشا ء اللہ ہماری ہو گی جس طرح میرے والد شجا ع خانزادہ نے اپنی جان وطن کے لئے قربان کی میں بھی ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہوں میرا نظریہ بھی یہی ہے کہ ہم نہ بھی ہوں تو کوئی بات نہیں مگر ہما را یہ وطن سلامت رہے اس وطن کیلئے اپنی جان دینا کو ئی بڑی بات نہیں میرا فوکس تعلیم ہے قوم کا ہر بچہ تعلیم یا فتہ ہو نا چاہئے کیونکہ جہالت اندھیرا ہے اور علم روشنی ہے جہالت کا مقابلہ کرنے کیلئے شہباز شریف کی قیادت میں سکولوں میں بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر نے کے لئے تعلیمی میدان میں اقدامات اٹھا رہے ہیں خصو صی بچے زیا دہ شفقت کے مستحق ہیں آ پ کے تمام دیرینہ اور حل طلب مسا ئل شہباز شریف سے حل کر وائیں گے ان خیالا ت اظہار انہوں نے نابینا بچوں کے سکول رضیہ سلطانہ سکول اٹک میں تقریب تقسیم انعامات سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب میں کیا قبل ازیں اے سی سید نذارت علی، ڈی او خصوصی تعلیم راولپنڈی ڈاکٹر فوزیہ خورشید اور پرنسپل سلمٰی خاتون نے بھی تقریب سے خطاب کیا اس موقع پر اے ڈی سی کیپٹن اکرام الحق، ای ڈی او سی ڈی پرویز اقبال ملک ، پی اے جہانگیر خانزادہ ملک انصا ر ، صدر انجمن تا جران راشد الر حمن خان، صلا ح الدین ہاشمی ، امجد ملک ،ضلعی صدر مسلم لیگ( ن)شعبہ خواتین خالدہ رانا ،میڈم تسنیم اختر ، محمد اعظم خان،ایگزیکٹو ممبر ایس ایم سی محمد الطاف بھاکری ،سٹی صدر مسلم لیگ حاجی محمد اکرم خان ، چیئر مین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ،سر پرست اعلیٰ حاجی محمد فیضیاب خا ن ،سینئر وائس چیئر مین شہزاد انجم بٹ ، وائس چیئر مین حافظ عبدالحمید خان ،جنرل سیکر ٹری سید قمر الدین ، جوائنٹ سیکرٹری شیخ بابر قیوم ،سیکر ٹری اطلاعات لیاقت عمر ، پریس سیکر ٹری ہشام خان اعوان، چیف کو آرڈنیٹر ملک وحیدمحمد خان اعوان ،بانی چیئرمین الیکٹرونک میڈیا لا لہ محمد صدیق ، چیئر مین ڈسٹرکٹ پریس کلب حکیم محمد اسلم اعوان ، جنرل سیکر ٹری محمد سعید سمیت معززین شہر، صحا فیوں اور طلباء کے والدین کی کثیر تعداد مو جود تھی سپاسنامہ میڈم سلمیٰ خاتون نے پیش کیا جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ آ نکھوں کی بصارت سے محروم طلباء و طالبات کی کارکر دگی لائق تحسین ہے ان بچوں نے اپنی صلاحیتوں سے سٹیج پر جو کا ر کر دگی دکھائی ہے اس کے پیچھے اسا تذہ کی کئی مہینوں کی محنتیں اور کا وشیں شامل ہیں میں ان بچوں اور اسا تذہ کو خراج تحسین پیش کر تا ہوں ہما را معا شرہ اسی وقت تر قی کی جا نب گا مزن ہو گا جب ہم نو نہالا ن قوم کو تعلیم آ راستہ کریں گے ہما رے قائدین نواز شریف اور شہباز شریف ملک کو ترقی کی طرف لے جا نا چا ہتے ہیں کچھ عناصر ایسے ہیں جو رکا وٹیں ڈال رہے ہیں انہوں نے پہلے پشاور سکول ، چارسدہ ہمارے گھر شادی خا ن اور لاہو ر کو نشانہ بنا یا ہے ہم سب نے مل کر ان مقابلہ کر نا ہے ہم ہوں یا نہ ہو ں لیکن ایک وقت آئے گا کہ وطن عزیز ایسے عنا صر سے پاک کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :