شہریوں کو صحت اور تعلیم کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں،بلال یاسین

فرائض میں غفلت اور کوتاہی برتنے والے افسران اور ملازمین کا سختی سے محاسبہ کیا جائے گا، صوبائی وزیر خوراک

ہفتہ 2 اپریل 2016 22:24

صورت میں اپنی جگہ کسی ذمہ دار شخص کو ڈیوٹی دی جائے جو اپنے عہدے سے انصاف کرسکے ۔ صوبائی وزیرخوراک پنجاب بلال یاسین نے کہاکہ حکومت پنجاب کاشتکاروں سے گندم کی خریداری کیلئے پالیسی تشکیل دے رہی ہے اور آئندہ ایک ہفتے میں پالیسی کا اعلان کردیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ امسال کاشتکاروں سے فی ایکڑ گندم کی خریداری میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ خوراک کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ گندم خرید مراکز پر حکومت کی ہدایات کے مطابق انتظامات کریں ۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ کاشتکاروں سے گندم کی براہ راست خریداری کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ گندم کی خریداری کی کمپیوٹررائز کی جائے گی اور اس سلسلہ میں صوبائی سطح پر شکایات سیل بھی قائم کیا جائے گا جس کی نگرانی وزیر اعلیٰ پنجاب خود کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :