ملائیشین ایئر لائنز کے لاپتہ ہوائی جہاز کا ایک ممکنہ حصہ برآمد

موریشس جزیرے سے ملنے والے ٹکڑے کا لیبارٹری ٹیسٹ کیا جائے ،آسڑیلیا

اتوار 3 اپریل 2016 15:13

ملائیشین ایئر لائنز کے لاپتہ ہوائی جہاز کا ایک ممکنہ حصہ برآمد

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 اپریل۔2016ء) ملائیشین ایئر لائنزایم ایچ 370 کے لاپتہ ہوائی جہاز کا ایک ممکنہ حصہ برآمد کرلیا گیا،آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ موریشس جزیرے سے ملنے والے ایک ٹکڑے کا لیبارٹری ٹسیٹ کیا جائے کہ آیا یہ ملائیشین ایئر لائنز کے گم شدہ ہوائی جہاز کا کوئی حصہ ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشین ایئر لائنزایم ایچ 370 کے لاپتہ ہوائی جہاز کا ایک ممکنہ حصہ برآمد ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ایئر لائنز کی پرواز ایم ایچ 370 دو برس قبل لاپتہ ہو گئی تھی۔ موریشس سے ملنے والا حصہ ہوائی جہاز کے ونگ کا اندرونی حصہ دکھائی دیتا ہے۔ اگر اِس کی تصدیق ہو گئی تو لاپتہ ہوائی جہاز کا یہ پہلا ٹکڑا ہو گا۔ مارچ 2014 میں لاپتہ ہو جانے والی پرواز پر 239 مسافر سوار تھے اور یہ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالامپور سے بیجنگ جار رہی تھی کہ اپنے فضائی راستے ہی میں گم ہو گئی اور ابھی تک اِس کا سراغ نہیں مل سکا ہے۔

متعلقہ عنوان :