پنجاب میں بیر کی برداشت کامناسب وقت فروری تااپریل ہے ٗمحکمہ زراعت پنجاب

باغبان بیر توڑنے کے بعد پھل کوگتے کے ڈبوں میں پیک کریں یاکریٹوں میں اس کی پیکنگ کریں ٗترجمان

اتوار 3 اپریل 2016 15:21

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 اپریل۔2016ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کہاہے کہ پنجاب میں بیر کی برداشت کامناسب وقت فروری تااپریل ہے باغبان بیر توڑنے کے بعد پھل کوگتے کے ڈبوں میں پیک کریں یاکریٹوں میں اس کی پیکنگ کریں تاکہ ان کودوردراز کی منڈیوں تک باآسانی پہنچایاجاسکے۔

(جاری ہے)

ترجما ن کے مطابق پھل کوزیادہ دور دراز تک ترسیل کرنے کی غرض سے ماہرین زراعت کے مشورے سے پوٹاشیم پرمیگنیٹ کے محلول سے دھوئیں تاکہ پھپھوندی وغیرہ نہ لگے اور پھل کی کوالٹی برقراررہے۔

پھل کی مناسب وقت پربرداشت اسکی کوالٹی کوبرقراررکھتی ہے پھل کی پختگی عام طور پھل کے بیرونی رنگ سے جانچی جاتی ہے پھل کی برداشت کیلئے سنہری زرد رنگ بہترین سمجھاجاتاہے۔پھل ہاتھ سے توڑنازیادہ مناسب ہے کیونکہ اس سے پھل کی ڈنڈی بھی ساتھ آجاتی ہے وقت سے پہلے برداشت کی صورت میں بیر کاذائقہ ترش ہوجاتاہے -

متعلقہ عنوان :