ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ اور ورلڈ ٹی ٹوئٹی میں ناقص کار کر دگی ٗ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کااعلان
شیکریہ پاکستان ……اپنی مرضی سے پاکستان کی ٹی 20 ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے ٗٹوئٹر پر پیغام
اتوار 3 اپریل 2016 17:55
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 اپریل۔2016ء)ٹی 20 ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان کی خراب کارکردگی کے بعد شاہد آفریدی نے ٹی 20 ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔شاہد آفریدی نے یہ اعلان اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔انھوں نے لکھا کہ آج میں پاکستان اور دنیا بھر میں موجود اپنے شائقین کو یہ بتانا چاہتا ہوں کے میں نے اپنی مرضی سے پاکستان کی ٹی 20 ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
شاہد آفریدی کی جانب سے جاری اس بیان میں انھوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور چیئرمین شہریار خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ بہت اعزاز کی بات ہے کہ میں نے اپنے ملک کی طرف سے تینوں فارمیٹس میں قیادت کی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کے میں اپنے ملک اور دیگر لیگ کیلئے کرکٹ کھیلتا رہوں گاانھوں اپنے مداحوں سے ان کیلئے بحیثیت کھلاڑی بہتر مستقبل کی دعاؤں اور ان کو سپورٹ کرنے کے لیے بھی درخواست کی۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
آئی سی سی رینکنگ ، ٹی 20 بیٹرزمیں بابر کی تنزلی، ون ڈے میں پہلی پوزیشن برقرار
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
-
محمد رضوان کے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ سے محروم ہونے کا امکان
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ میں دلچسپ مقابلے جاری، (کل) مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے
-
ارسلان ایش ویزا مسائل کے باعث دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم
-
آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.