عطائی ڈاکٹروں نے غریب مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنا شروع کر دیا

اتوار 3 اپریل 2016 18:05

راولپنڈی۔03اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 اپریل۔2016ء) شہر بھر میں عطائی ڈاکٹروں نے غریب مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنا شروع کر دیا ۔شہریوں کے مطابق نیم ڈاکٹروں اورنام نہاد حکماء نے طب کے شعبہ کو بدنام کر دیا ہے اور صحت جیسے شعبہ کو اختیار کر کے مریضوں سے نہ صرف پیسے بٹورے جارہے ہیں بلکہ غیر معیاری علاج اور ادویات کے ذریعے مریضوں کی زندگیاں بھی خطرے میں ڈالی جا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

نام نہاد حکماء اور عطائی ڈاکٹر صدر ،راجہ بازار ،مری روڈ سمیت مختلف مقامات بڑے دیدہ زیب بورڈ سجا کر بیٹھے ہیں جبکہ صدر میں واقع امور کشمیر کے زیر انتظام ایک سرکاری پلازے میں بھی مبینہ حکیم کے نام پر غیر پیشہ ور افراد غریب مریضوں کے علاج میں مصروف ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عطائیوں کے حوالے سے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے چکری روڈ کے ایک رہائشی گذشتہ ماہ ڈی سی او راولپنڈی کو باقاعدہ درخواست بھی دی جس میں بتایا گیاکہ چکری روڈ پر عطائی ڈاکٹر کس طرح عوام کی جانوں سے کھیلنے میں مصروف ہیں ۔محکمہ صحت و دیگر متعلقہ اداروں نے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف تاحال کسی قسم کی کارروائی نہیں کی ۔شہریوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو عطائی ڈاکٹروں کے ہاتھوں لٹنے سے بچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :