ڈاکٹر طاہر شمسی نے امریکہ میں کام کرنے والی ڈاکٹروں کی تنظیم کاسال 2016 کا لائف ٹائم اچیومنٹ جیت لیا
اتوار 3 اپریل 2016 19:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 3اپریل۔2016ء) نامور معالج ڈاکٹر طاہر شمسی نے امریکہ میں کام کرنے والی ڈاکٹروں کی تنظیم (ڈی او جی ا ے این اے)کاسال 2016 کا لائف ٹائم اچیومنٹ جیت لیا ۔
(جاری ہے)
ڈاکٹر طاہر شمسی کو یہ ایوارڈ پاکستان میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کا شعبہ قائم کرکے اسکو دوسرے شہروں تک پہنچانے، اس شعبے میں افرادی قوت کی تربیت اور 100 سے زائد تحقیقی مقالے بین الاقوامی سطح پر شائع کرنے پر انکی خدمات کے اعتراف پر دیا گیا ہے۔
پاکستان میں پہلا بون میرو ٹرانسپلانٹ 1995 میں کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر شمسی نے ابتک 600 سے زیادہ ٹرانسپلانٹ کامیابی کے ساتھ سر انجام دئیے ہیں۔ اس سے پہلے ہر سال لا تعداد مریض بیرونی ممالک علاج کیلئے جایا کرتے تھے جس پر کروڑوں ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوتا تھا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر شمسی کو سال 2003 میں کینسر کے شعبے میں اعلی تحقیقی کام کرنے پر ایکسی لینس ان آنکالوجی ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.