پاک سرزمین پارٹی نے سندھی قوم پرست جماعتوں سے رابطے شروع کردئیے،انیس قائم خانی کا اشرف نوناری کوٹیلیفون،سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال، سندھی بھائیوں کے احسانات فراموش نہیں کر سکتے،انیس قائمخانی،سازش کے تحت سندھ میں لسانی فسادات کرائے گئے،سندھ کی تقسیم کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے،اشرف نوناری
اتوار 3 اپریل 2016 19:38
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 3اپریل۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنماء انیس قائمخانی کا قوم پرست جماعت سندھ نیشنل تحریک کے چےئرمین اشرف نوناری سے رابطہ،اردوبولنے والے محب وطن سندھی ہیں،سندھ ہماری دھرتی ماں ہے جس کی تقسیم کا مہاجرسوچ بھی نہیں سکتے،سندھ کی ترقی وتعمیر کے لئے مہاجر سندھی بولنے والے بھائیوں سے مل کر کام کرناچاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنماء انیس قائمخانی نے اشرف نوناری سے ٹیلی فونک گفتگوکرتے ہوئے کیا،انیس قائمخانی نے کہا کہ جس طرح قیام پاکستان کے بعد ہندوستان سے ہجرت کرنے والے مہاجرین کو سندھیوں نے عزت اوردلوں میں جگہ دی وہ کوئی بھی غیرت مند اردوبولنے والا بھول نہیں سکتا،سندھ نے ہمیں پہچان دی آج ہماری پہچان محب وطن سندھی وپاکستانی کے طور پر ہے،مگرافسوس کہ لندن میں بیٹھے ہوئے خودساختہ جلاوطن لیڈر نے جس طرح سندھ میں نفرتوں کے بیچ بوئے ہیں،آج ہم ان نفرتوں اور لسانی تفریق کوختم کرنے اور محبتیں باٹنیں آئے ہیں ہم نے جس طرح 3مارچ سے ظلم بربریت وخوف ودہشت کے خلاف آواز بلند کی اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،ظلم اور ظالم کے خلاف ہمارا جہادتاریخ کا حصہ ہے،جس کا پھل آنے والی نسلوں کو محبت بھائی چارے اور سچے محب وطن کی صورت میں ملے گا ہم اردوبولنے والے اورسندھیوں کے درمیان نفرتوں کو ختم کرنا اور بھائی چارے کو فروغ دینا چاہتے ہیں،جس میں سندھی قوم ہمارا ساتھ دے،تاکہ صوفیوں کے امام حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کی سرزمین سندھ پر بھائی چارے اور امن کی فضا قائم رہے،اس موقع پر قوم پرست رہنماء اشرف نوناری نے کہاکہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک ہم نے اردوبولنے والوں کو سندھی دھرتی کا اٹوٹ حصہ اور اپنا بھائی سمجھا ہے،آج بھی ہمارے دل اردوبولنے والے بھائیوں کے لئے دھرکتے ہیں مگر ایک سازش کے تحت مخصوص مفادات کے حصول کے لئے سندھ میں لسانی فسادات کراکر سندھیوں اور اردوبولنے والے سندھیوں کے درمیان نفرتیں پیدا کی گئیں ،پاک سرزمین پارٹی نے جس طرح سندھ وہ ملک دشمنوں کے مذموم مقاصد کو پوری قوم کے سامنے بے نقاب کیا ہے اس پر سندھی قوم مصطفی کمال اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتی ہے اور اپنی حمایت کا یقین دلاتی ہے،دونوں رہنماؤں نے سندھ کے حقوق کے لئے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیااور کہاکہ آج کے بعد سندھ میں لسانی قوتوں کو جرات نہیں ہوگی کہ وہ سندھ میں لسانی بنیادوں پر فساد کرائیں یاسندھ کی تقسیم کی باتیں کریں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.