برطانوی پولیس 5سالہ بچی کی خواہش پر فورس میں بلیوں کو بھرتی کرے گی
امین اکبر پیر 4 اپریل 2016 04:55
ڈرہم، انگلینڈ کا ایک پولیس اسٹیشن چھوٹی بچی کا خط ملنے کے بعد بلیوں کو پولیس میں بھرتی کرنے کا سوچ رہا ہے۔
5سالہ بچی علیزہ ایڈمسن نے پولیس کو لکھا ہے کہ جب پولس فورس میں کتے استعمال کیے جا سکتے ہیں تو بلیاں کیوں نہیں۔ ڈرہم پولیس چیف مائیک برٹن نے خط کے جواب میں بچی کو لکھا ہے کہ وہ اس آئیڈیے کو اعلیٰ حکام تک بھیجے گا۔ مائیک نے علیزہ کو خط لکھتے ہوئے اپنی بلی کی ہاتھ سے بنائی ہوئی ڈرائنگ بھی بھیجی ہے۔
انسپکٹر رچی ایلن ، جو ڈرہم کے ڈاگ سپورٹ یونٹ میں کام کرتے ہیں، نے گارجین کو بتایا کہ فورس میں بلیوں کے اضافے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔انسپکٹر رچی نے تصدیق کی کہ وہ بلیوں کی بھرتی پر غور کر رہے ہیں جو برطانیہ میں پہلی پولیس بلیاں ہونگی۔انسپکٹر رچی نے بتایا کہ بلیوں کے فرائض اور ذمے داریوں پر ابھی اتفاق نہیں ہوسکا تاہم اگر کچھ نہ بھی ہوا تو بھی فورس کی خوش بختی کے لیے یہ بہترخیال ہے۔
(جاری ہے)
5سالہ علیزہ نے پولیس کو لکھے گئےخط میں تجویز دی کہ بلیوں کو اُن کے سننے اور شکار کرنے کی قابلیت کی بنا پر پولیس فورس میں شامل کیا جانا چاہیے۔علیزہ نے خط میں لکھا کہ بلیوں کے سننے کی صلاحیت بہت بہترین ہوتی ہے، اس لیے انہیں خطرے کا پہلے پتہ چل جائے گا، بلیاں گھر واپسی کا راستہ ڈھونڈنے میں بھی بہت بہتر ہوتی ہے، اس لیے وہ پولیس والوں کو بھی راستہ دکھا سکتی ہیں۔ علیز ہ نے بلیوں کی مزید تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ بلیاں درختوں پر بھی چڑھ سکتی ہیں اس لیے وہ پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد بھی کر سکتی ہیں۔
علیزہ کی ماں، شیرل، نے بی بی سی کو بتایا کہ اس کی بیٹی ہر وقت سوال کرتی رہتی ہے، اس نے ہی اس سے یہ خط لکھوایا، شیرل نے علیزہ کو کہا تھا کہ اس کے خط کا جواب نہیں آئے گا مگر پولیس چیف کی طرف سے جواب پا کر علیزہ بہت خوش ہے۔ انسپکٹر رچی نے بھی بچی کو ایک کیلنڈر بھیجا ہے اور پولیس اسٹیشن میں آنے کی دعوت دی ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.