پیزے کے معاملے میں پولیس کیا مدد کر سکتی ہے؟

Ameen Akbar امین اکبر پیر 4 اپریل 2016 05:51

پیزے کے معاملے میں پولیس کیا مدد کر سکتی ہے؟

ہارٹفورڈ، کنیکٹیکٹ، امریکا سے تعلق رکھنےو الی عورت نے غلط پیزا پہنچانے پر قانون نافذ کرنے والوں اداروں سے مدد طلب کر لی۔
عورت کا کہنا ہےکہ اس نے چھوٹا ہاف چیز، ہاف بیکن پیزا آرڈر کیا لیکن پیزا شاپ نے اسے ہاف ہیمبرگر پیزا بھیج دیا۔اس نے پولیس کو فون ملایا اور کہا کہ پیزا والے اس کے پیسے واپس نہیں کریں گے۔
پیزا شاپ کےمنیجر کا کہناتھا کہ ہم عورت کے پیسے واپس تو کر دیتے مگر وہ غلط پیزے کو بھی آدھا کھا چکی تھی۔


عورت نے 911پر کال کر کے پولیس سے پوچھا تھاکہ اگر میں پیزا آرڈر کروں اور وہ میرے پیسے واپس نہ کریں تو آپ لوگ میرے لیے کچھ کرو گے؟
آپریٹر کا مسلسل یہی کہنا تھا کہ یہ پولیس کا معاملہ نہیں، آپ پیزا شاپ پر جاؤ ، اُن سےاپنے پیسے طلب کرو اگر وہ نہیں کریں گے تو پولیس والا جائے گا مگر پولیس والا خود سے انہیں جا کر آپ کے پیسے واپس کرنے کا نہیں کہے گا۔

(جاری ہے)


ڈپٹی چیف برائن جے فولے نے بتایا کہ عورت کی کال سننے کے بعد پولیس نے کسی متوقع جھگڑے سے بچنے کےلیے ایک پولیس آفیسر کو پیزا شاپ پر بھیج دیا تھا۔ پولیس چیف کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے آفیسر کو کسی متوقع جھگڑے سے بچنے کےلیے بھیجا تھا نہ کہ خاص طور پر صرف پیزا کی شکایت کےلیے۔
ڈائریکٹر کمیونی کیشن کلیٹن ای نارتھ گریو، ہارٹفور کے مطابق انہیں 1 لاکھ 60 فون کالز موصول ہوتی ہیں، جن میں آدھی سے زیادہ ایسی ہوتی ہیں جو ایمرجنسی سے متعلق نہیں ہوتیں اور یہ فضول کالز دستیاب ذرائع پر خاصا بوجھ ہیں۔ایسی کالز کو جلد سے جلد بند کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔