کاشتکار موسمی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے کاشتہ اور زیر کاشت فصلوں پر خصوصی توجہ دیں، محکمہ زراعت
پیر 4 اپریل 2016 13:14
لاہور۔4 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اپریل۔2016ء )کاشتکار موسمی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے کاشتہ اور زیر کاشت فصلوں پر خصوصی توجہ دیں۔ محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق موسمی تغیر و تبدل سے درجہ حرارت میں اُتار چڑھاؤ اور ممکنہ بارشوں کی وجہ سے موسم بہار اور خریف کی فصلوں کی بالترتیب پیداوار اور کاشت متاثر ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دھان کے کاشتکار گندم کی برداشت کے بعد فارغ کھیتوں میں بارش کے وتر کو استعمال کرتے ہوئے دھان کی کاشت کے لیے زمین خشک طریقے سے تیار کریں اور لیزر لیولر کے ذریعے غیر ہموار کھیتوں کو ہموار کریں۔
کھیتوں کے بند مضبوط کریں ۔ جڑی بوٹیوں کی موثر تلفی پر خصوصی توجہ دیں اور دھان کی موٹی اور ہائبرڈ اقسام کی پنیری کی کاشت 20مئی سے شروع کریں۔(جاری ہے)
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ مارچ میں تاخیرسے کاشتہ مکئی کو جو اب بُور آنے اور عمل زیرگی کے مراحل میں ہے4سے 5 دن بعد یا ہفتہ میں دوبار پانی ضرور لگائیں تاکہ عمل زیرگی متاثر نہ ہواور پیداوار میں کمی نہ آئے۔
ترجمان کے مطابق کپاس کی کاشت جاری ہے اور ممکنہ بارشوں کے باعث موسم میں نمی بڑھنے سے کپاس کی کاشتہ فصل پر رس چوسنے والے کیڑوں خصوصاََ چست تیلے کا حملہ بڑھنے کا خطرہ ہوتا ہے لہٰذاکپاس کے کاشتکار کاشتہ فصل پر خصوصی توجہ دیں اور رس چوسنے والے کیڑوں کے لیے ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکاؤٹنگ کریں اور اگر کیڑوں کی تعداد نقصان کی معاشی حد سے زیادہ ہو تو محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے سفارش کردہ زہر کا سپرے کریں۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.