موجودہ پیپلز پارٹی کا حکمران ٹولہ جیب کتروں اور نو سربازوں ،(ن) لیگ والے کا ڈاکو اور لیٹروں میں شمار ہوتا ہے‘ غلام محی الدین دیوان

پیر 4 اپریل 2016 16:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل غلام محی الدین دیوان نے کہا ہے کہ موجودہ پیپلز پارٹی کا حکمران ٹولہ جیب کتروں اور نو سربازوں جبکہ (ن) لیگ والے کا ڈاکو اور لیٹروں میں شمار ہوتا ہے، مزدور ، تاجر ،کسان اور سر کاری ملازم انہیں بد دعائیں دے رہے ہیں ،(ن) لیگ کی حکومت نے پسے ہو ئے طبقات پر ٹیکسوں کی بار ش کر دے ہے یہ غریب کے دشمن ہیں،کشمیر کی عوام پڑھی لکھی اور با شعور ہے اب(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے مزید دھوکے اور فریب میں نہیں آنے والی ہیں ،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی عوام کو کھوکھلے نعروں اور جھو ٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں دیا ، کشمیر ی مہا جرین جلد سے جلد اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنا ئیں ۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز پارٹی آفس میں پارٹی رہنماوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ آئیں ہم سب عمران خان کی قیادت میں مل کر نئے آزاد کشمیر کی بنیا د رکھیں اور مفاد پر ستی اور منافقت کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں، پی ٹی آئی کامیابی کے بعد کشمیر ی عوام کو روزگار کی ساتھ ساتھ اُن کے تما م بنیا دی مسائل حل کر ے گی ،آزاد کشمیرمیں تحریک انصاف کی بڑھتی ہو ئی مقبو لیت سے سیا سی مخالفین خائف ہیں،،ا نشاء اللہ تحریک انصاف آئندہ پورے آزاد کشمیرسے کلین سویپ کرے گی ۔