وزیراعظم اور چودھری نثار کی اہم ملاقات، کرکٹ امور کی رپورٹ لیک ہونے پر تبادلہ خیال

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 4 اپریل 2016 20:23

وزیراعظم اور چودھری نثار کی اہم ملاقات، کرکٹ امور کی رپورٹ لیک ہونے ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04اپریل۔2016ء) وزیراعظم اور چودھری نثار کی اہم ملاقات، کرکٹ امور کی رپورٹ لیک ہونے کا معاملہ زیر بحث آیا-ذرائع کے مطابق وزیرِ داخلہ نے وزیراعظم کو کرکٹ امور اور تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ لیک ہونے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ یہ چھان بین ہونی چاہیے کہ میری ہدایت کے باوجود رپورٹ کس طرح لیک ہوئی؟۔

یہ رپورٹ پہلے مجھ تک پہنچنی چاہیے تھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس بات کا بھی تعین ہونا چاہیے کہ اس رپورٹ کو عام کرنے کے پیچھے کیا مقاصد تھے؟ آیا اس کا مقصد چند کھلاڑیوں اور کوچ کی تضحیک تو نہیں تھا۔ ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم نے تمام معاملات پر 48 گھنٹوں کے اندر رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :