Live Updates

پانامہ لیکس کے انکشافات، عمران خان نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

muhammad ali محمد علی پیر 4 اپریل 2016 21:56

پانامہ لیکس کے انکشافات، عمران خان نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04اپریل 2016ء) پانامہ لیکس کے انکشافات کےبعد عمران خان نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس کی جانب سے دنیا بھر کے متعدد سربراہان مملکت اور خاص کر پاکستان کے سیاست دانوں کے بیرون ملک خفیہ کاروباروں سے متعلق دستاویزی شواہد منظر عام پر لانے کے بعد اب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس کل بروز منگل طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ہو گا۔ عمران خان نے اجلاس میں شرکت کیلئے پارٹی کے اہم رہنماوں کو دوپہر 3 بجے تک پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات