پانامہ لیکس میں پاکستانی سیاستدانوں کے کالا دھن چھپانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پیر 4 اپریل 2016 22:01

پانامہ لیکس میں پاکستانی سیاستدانوں کے کالا دھن چھپانے کا اقدام لاہور ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء ) پانامہ لیکس میں پاکستانی سیاستدانوں کے کالا دھن چھپانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنما گوہر نواز سندھو کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پانامہ پیپرز کی لیکس سے ثابت ہوگیا کہ ملکی سیاستدانوں نے ملکی دولت کو لوٹ کر بیرون ملک اثاثے قائم کیے ہیں۔استدعا ہے کہ ایسے سیاستدانوں اور شخصیات کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے نااہل قرار دیا جائے۔