راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی،26ملزمان گرفتار

پیر 4 اپریل 2016 22:56

راولپنڈی ۔ 4 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اپریل۔2016ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے26ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے3145گرام چرس ،10لیٹر کھلی شراب، 01بوتل شراب، 08عدد پستول30بور معہ35روند اور چوری شدہ گاڑی برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پیرودھائی پولیس نے ساجد پرویز سے 450گرام چرس، محمد نبی سے470گرام چرس، محمود سے510گرام چرس، ندیم علی سے 1160گرام چرس، سرفراز خان سے 555گرام چرس، تھانہ پیرودھائی پولیس نے ارسلان سے10لیٹر کھلی شراب، تھانہ ریس کورس پولیس نے اظہر علی سے01بوتل شراب، تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے عمران حسین سے 01عدد پستول 30بور معہ 05روند ، فاروق خان سے 01عدد پستول 30بور معہ 05روند ، ساجد زمان سے 01عدد پستول 30بور معہ 06روند ، شعبان اقبال سے 01عدد پستول 30بور معہ 04روند ، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے عبدالرشید سے 01عدد پستول 30بور معہ03روند، تھانہ رتہ امرال پولیس نے اکرم راشد سے 01عدد پستول 30بور معہ 02روند ، تھانہ صدر واہ پولیس نے شعباز خان سے 01عدد پستول 30بور معہ 05روند ،تھانہ مری پولیس نے کامران سے 01عدد پستول 30بور معہ 05روند ، تھانہ پیرودھائی پولیس نے عمر سلیم سے چوری شدہ رقم مبلغ 2600روپے ، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے معمر خان سے چوری شدہ ہنڈا گاڑی برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر بیرونی پولیس نے واجد حسین سے 20پتنگیں ،تھانہ روات پولیس نے قاسم وغیرہ سے 135پتنگیں اور 29ڈوریں ، برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :