پاناما لیکس کئی ممالک کے سربراہان کے لیے مصیبت بن گئی ، آئس لینڈ میں ہزاروں افراد وزیر اعظم کے استعفے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ، فرانسیسی صدر نے ٹیکس چور ہم وطنوں کے خلاف تحقیقات کا اعلان کر دیا ، بھارتی سپریم کورٹ نے بھی دو ججوں پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم بنا دی ، چین میں پاناما لیکس کے خلاف کریک ڈاو ن شروع ہو گیا
میاں محمد ندیم منگل 5 اپریل 2016 10:19
لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05اپریل۔2016ء) پاناما لیکس کئی ممالک کے سربراہان کے لیے مصیبت بن گئی ، آئس لینڈ میں ہزاروں افراد وزیر اعظم کے استعفے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ، فرانسیسی صدر نے ٹیکس چور ہم وطنوں کے خلاف تحقیقات کا اعلان کر دیا ، بھارتی سپریم کورٹ نے بھی دو ججوں پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم بنا دی ، چین میں پاناما لیکس کے خلاف ہی کریک ڈاون شروع ہو گیا ، کئی آن لائن خبروں اور مواد کو بلاک کر دیا گیا۔
پاناما لیکس نے عالمی سیاست میں ہلچل مچا دی ،آئس لینڈ میں سیکڑوں شہری اکٹھے ہوئے اور برٹس ورجن ا ئس لینڈ میں لاکھوں ڈالر چھپانے پر وزیر اعظم سیگمندر ڈیوڈ گنلاگسن سے استعفے کا مطالبہ کیا۔ آئس مظاہرین نے پارلیمنٹ کی عمارت کو گھیرے میں لے لیا۔(جاری ہے)
بھارتی سپریم کورٹ نے پاناما دستاویز کی تحقیقات کے لیے دو ججوں پر مشتمل ٹیم بنا دی ، ٹیم منی لانڈرنگ ، ٹیکس چوری ، کالے دھن کو سفید کرنے سے متعلق تحقیقات کرے گی اور پچیس اپریل تک ابتدائی رپورٹ پیش کرے گی۔
برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے والد کا نام آنے کے بعد حکام نے معاملے کی تہہ تک پہنچنے کا اعلان کیا۔ ارجنٹینا کے صدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا ، تمام ٹیکس ادا کیے گئے۔ یوکرین کے صدر نے بھی پاناما پیپرز کی تردید کر دی۔ آزربائیجان کے صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر کے بچے بالغ ہیں ، اپنا کاروبار کر سکتے ہیں۔فرانسیسی صدر نے پانامہ پیپرز کی مکمل تحقیقات کرنے کا اعلان کیا۔ ادھر میکسیکو ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، آسٹریا ، نیدرلینڈ ، سوئیڈن میں بھی تحقیقات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.