حکومت متاثرہ افراد کی فوری طور پر امداد کرے‘شیخ عقیل الرحمن

لینڈسلائیڈنگ کے باعث متاثر ہونے والے افراد اسوقت کھلے آسمان تلے ہیں

منگل 5 اپریل 2016 13:49

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء)جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمنکاحالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں اپر گوجرہ،درل نکہ،ٹامی،ماکڑی تھالہ،دھنی بمبیاں،حالیہ بارشوں کے باعث متاثر ہونے والے افراد سے ملاقاتیں،لینڈسلائیڈنگ سے ہونیوالے نقصانات کا جائزہ لیا اور متاثرین سے اظہار ہمددری کیا۔

اس موقع پر انہوں نے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے حکومت متاثرہ افراد کی فوری طور پر امداد کرے۔لینڈسلائیڈنگ کے باعث متاثر ہونے والے افراد اسوقت کھلے آسمان تلے ہیں۔

(جاری ہے)

متعدد افراد چھت سے محروم ہوچکے ہیں جس کے باعث اب وہ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔جماعت اسلامی بھی متاثرین سے اپنی بساط کے مطابق تعاون کرے گی۔انہوں نے کہا کہ درجنوں افراد کے مکانات تباہ ہوچکے ہیں اور حکومت سے مطالبہ بھی کیا ہے کہ وہ متاثرین کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔

لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آنے والے گھرانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاجائے تاکہ کسی بھی بڑے سانحہ سے بچا جاسکے۔حکومت اس حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر پیشرفت کرے۔اس موقع پرامیر جماعت اسلامی سٹی مظفرآباد غلام رسول ماگرے اور علاقہ کی معروف شخصیت سردار حق نواز بھی ہمراہ تھے۔