جڑی بوٹیوں سے مسور کی فصل 50 فیصد تک متاثرہوتی ہے، زرعی ماہرین

منگل 5 اپریل 2016 14:05

سلانوالی۔5 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اپریل۔2016ء )زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ جڑی بوٹیوں کی وجہ سے مسور کی فصل 50فیصدجبکہ چنے کی فصل 25فیصدتک متاثرہوتی ہے مسور کی فصل جڑ ی بوٹیوں کی بہتات کی وجہ سے بعض اوقات خرا ب ہوجاتی ہیں۔

(جاری ہے)

جڑ ی بوٹیاں بیج پکا کر فصل کے بیجوں کے ساتھ مل سکتی ہیں، چنے اورمسور کی فصل کو اگر پہلے دو ماہ جڑ ی بوٹیوں سے بچایاجائے تو بعد میں اگنے والی جڑی بوٹیوں سے زیاد ہ نقصان نہیں ہوتا جڑی بوٹیوں کے کنٹرو ل کیلئے فصلوں کے ہیر پھیر کاعمل بتد ریج تمام کا شتہ رقبہ پر دوہرایاجا ئے چنے اورمسور کی بجا ئے بعض رقبہ پر ایک سا ل اوربعض پر دوسرے سا ل برسیم لوسر ن یاگند م کاشت کی جا ئے ،مسور کے ا یسے کھیت جن میں باکثرت جڑ ی بوٹیاں اگنے کا امکان ہو وہاں زمین کی تیاری کے وقت مٹی پلٹنے وا لاہل چلا کر جڑی بوٹیوں کے ز یا د ہ تر بیجوں کوزمین میں دبایاجائے ۔