حوثیوں کیلئے بھجوایاگیاایرانی اسلحہ امریکی بحریہ نے ضبط کر لیا

اسلحہ منتقلی کیلئے استعمال ہونے والی کشتی کی ملکیت کا پتہ نہیں چل سکا،عملہ رہاکردیا،امریکی بحریہ کا بیان

منگل 5 اپریل 2016 19:55

حوثیوں کیلئے بھجوایاگیاایرانی اسلحہ امریکی بحریہ نے ضبط کر لیا

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) امریکی فوج نے کہاہے کہ یمن کے باغیوں کے لئے ایران سے بھجوائی جانے والی اسلحہ اور گولا بارود کی بھاری کھیپ بحیرہ عرب میں موجود دو امریکی بحری جہازوں نے ضبط کر لی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو امریکی بحریہ کے بیان میں بتایا گیا کہ ایران سے یمن بھجوایا جانے والا اسلحہ لڑاکا بحری جہاز سیروکو اور گرافلی نے گزشتہ ہفتے ضبط کیا۔

ضبط کئے جانے والے اسلحے میں 1500 کلاشنکوف، 200 راکٹس اور 50 ملی میٹر بیرل کی 21 خودکار بندوقیں شامل تھیں۔اٹھائیس مارچ کو پکڑا جانے والا اسلحہ اس وقت امریکا کے قبضے میں ہیں۔ امریکی بحریہ نے بتایا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اسلحہ منتقلی کے لئے استعمال ہونے والی کشتی کس ملک کی ملکیت تھی، تاہم اس پر لدا سامان ضبط کر کے امریکی بحریہ نے عملے کو رہا کر دیا۔

متعلقہ عنوان :