سعودی عرب،مصرملکر مسئلہ فلسطین حل کررہے ہیں،عادل الجبیر

یمنی باغیوں اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،سعودی وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس

منگل 5 اپریل 2016 19:56

سعودی عرب،مصرملکر مسئلہ فلسطین حل کررہے ہیں،عادل الجبیر

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) یمن کے حوثی باغیوں اور آئینی حکومت کے نمائندوں کے درمیان سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والی بات چیت میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ،جبکہ سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیرنے بھی بتایا ہے کہ یمنی باغیوں اور حکومت کے درمیان بات چیت جاری ہے اور مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاض میں اپنے نیوزی لینڈ کے ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک کویت میں یمنی باغیوں اور حکومت کے درمیان مذاکرات کی مساعی کا خیر مقدم کرتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں عادل الجبیر نے ریاض میں یمن کے منحرف سابق صدر علی عبداﷲ صالح کے نمائندوں کی موجودگی کی سختی سے تردید کی۔

(جاری ہے)

شاہ سلمان کے آئندہ جمعرات کو دورہ مصر کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب وزیرخارجہ الجبیر کا کہنا تھا کہ مصر اور سعودی عرب دو برادر ملک ہی نہیں بلکہ دونوں کی تاریخی دوستی بھی مثالی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی، سیاستی اور سیکیورٹی کے شعبوں سمیت تمام دیگر شعبوں میں بھرپور تعاون جاری و ساری ہے۔ مشرق وسطیٰ میں دیر پا امن وامان کے قیام میں دونوں ملکوں کے موقف میں ہم آہنگی ہے۔ قاہرہ اور ریاض مل کرمسئلہ فلسطین حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔