بھارت میں 160 کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی تیز رفتار ٹرین کا افتتاح

گاتیمان ایکسپریس دہلی سے آگرہ تک چلے گی،مسافروں کو مختلف قسم کے کھانے، مفت وائی فائی اور تفریح کی سہولتیں دستیاب ہوں گی،بھارتی وزارت ریلوے

منگل 5 اپریل 2016 20:46

بھارت میں 160 کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی تیز رفتار ٹرین کا افتتاح

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 اپریل۔2016ء) بھارتی وزیر ریلوے نے ملک کی تیز رفتار ٹرین کا افتتاح کردیا،گاتیمان ایکسپریس 160 کلومیٹر کی رفتار سے چل سکتی ہے ۔بھارتی میڈیاکے مطابق وزیر ریلوے سریش پربھو نے دہلی کے نظام الدین ریلوے سٹیشن سے جھنڈی لہرا کرملک کی سب سے تیر رفتار ٹرین گاتیمان ایکسریس کا افتتاح کیا۔گاتیمان ایکسپریس 160 کلومیٹر کی رفتار سے چل سکتی ہے۔

گاتیمان ایکسپریس دہلی سے آگرہ تک چلے گی۔بھارتی ریلوے کے اہلکار نے کہا کہ گاتیمان نے 200 کلومیٹر کا فاصلہ 100 منٹوں میں طے کیا ہے۔گاتیمان ایکسپریس کے افتتاح سے پہلے راجدھانی ایکسپریس بھارت کی سب سے تیز رفتار ٹرین تھی جو 130کلومیٹر کی رفتار سے چل سکتی ہے۔وزارت ریلوے کے مطابق گاتیمان ایکسپریس جمعے کے علاوہ ہفتے کے چھ دن چلے گی۔

(جاری ہے)

گاتیمان ایکسپریس کے مسافروں کو مختلف قسم کے کھانے، مفت وائی فائی اور تفریح کی سہولتیں دستیاب ہوں گی۔

انڈیا کا ریلوے نظام دنیا کا تیسرا بڑا ریلوے نظام ہے لیکن اسے جدید بنانے کی اشد ضرورت ہے۔نریندر مودی کی حکومت نے ریلوے کے نظام کو جدید بنانے کا عہد کیا ہے۔ حکومت نے 400 کلومیٹر کی رفتار والی ٹرین چلانے کا عہد کر رکھا ہے۔بھارت کی ٹرینوں کی اوسط رفتار رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

متعلقہ عنوان :