پانامہ لیکس کا معاملہ، آئس لینڈ کے وزیراعظم نے استعفی دے دیا

muhammad ali محمد علی منگل 5 اپریل 2016 21:02

پانامہ لیکس کا معاملہ، آئس لینڈ کے وزیراعظم نے استعفی دے دیا

اسٹاک ہوم( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05اپریل۔2016ء) پانامہ لیکس کے معاملے پر آئس لینڈ کے وزیراعظم نے استعفی دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس کی جانب سے دنیا بھر کے متعدد سربراہان مملکت کے بیرون ممالک خفیہ کاروباروں سے متعلق دستاویزی شواہد منظر عام پر لانے کے بعد ہرطرف ہلچل مچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

پانامہ لیکس کی جانب سے آئس لینڈ کے وزیراعظم کے خفیہ کاروباروں سے متعلق شواہد بھی جاری کیے گئے ہیں۔ اس تمام معاملے کے سامنے آنے کے بعد سے وزیراعظم آئس لینڈ کیخلاف عوام کی جانب سے ان کی برطرفی کیلئے شدید احتجاج بھی کیا جا رہا ہے۔ اس تمام صورتحال میں اب وزیراعظم نے استعفی دے دیا ہے۔