صوبائی وزیرکھیل کی جانب سے نمائندہ صوبائی وزیرنے کوئٹہ،مستونگ اورکڈکوچہ کے فٹبال اورکرکٹ کلبوں میں سامان تقسیم کیا

صوبائی وزیر کھیل و ثقافت میر مجیب الرحمن محمد حسنی صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں سامان کی فراہمی سے کھلاڑیوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ میں مدد ملے گی اور غیر صحت مندانہ سرگرمیوں سے بھی نجات حاصل ہوگی،نمائندہ صوبائی وزیروڈسٹرکٹ ممبرمیرقادربخش محمدحسنی کاخطاب

منگل 5 اپریل 2016 22:04

صوبائی وزیرکھیل کی جانب سے نمائندہ صوبائی وزیرنے کوئٹہ،مستونگ اورکڈکوچہ ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 اپریل۔2016ء) صوبائی وزیرکھیل و ثقافت میر مجیب الرحمن محمد حسنی کی جانب سے کوئٹہ ،مستونگ اور کڈکوچہ کے فٹ بال اور کرکٹ کلبوں میں سامان کی تقسیم کی گئی ۔نمائندہ صوبائی وزیر و ڈسٹرکٹ ممبر میر قادر بخش محمد حسنی نے کھلاڑیوں میں کھیلوں کا سامان تقسیم کیا۔اس موقع پر امیرحمزہ محمدحسنی ،حاجی جان محمد حسنی، میر سراج خان ،ڈاکٹر شاہنواز،حاجی اسلم اور سید تیمور شاہ و دیگر موجود تھے۔

میر قادر بخش محمد حسنی نے کھلاڑی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر کھیل و ثقافت میر مجیب الرحمن محمد حسنی صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں اس سلسلے میں کھلاڑیوں کے لئے سامان کی فراہمی سے جہاں کھلاڑیوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ میں مدد ملے گی وہاں غیر صحت مندانہ سرگرمیوں سے بھی نجات حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میدان آباد کرنے کے لئے کھلاڑیوں کی مشکلات کا خاتمہ اور سامان کی فراہمی سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ صوبائی وزیر کی جانب سے صوبے میں اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ان کی ترجیحات اور مشن ہیں ۔انہوں نے کہاکہ موجود ہ حکومت کی کوشش رہی ہے کہ صوبے میں کھیلوں کو فروغ ملے ،نوجوان منفی سرگرمیوں سے دور ہوکر کھیلوں کے مقابلوں میں شامل ہوکر اپنی صلاحیتوں کو ملک و قوم کا نام روشن کرنے کے لئے صرف کریں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے صوبے میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ان کو صرف مواقع دینے سے ان کے اندر چھپے ٹیلنٹ کو نکھار سکتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی صوبائی وزیر میر مجیب الرحمان محمد حسنی صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھائیں گے۔