وزیر اعظم نے خود کو اوراپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کر دیا ، الزامات لگانے والے ثابت کریں یا معافی مانگیں‘ مریم نواز

منگل 5 اپریل 2016 22:24

وزیر اعظم نے خود کو اوراپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کر دیا ، الزامات ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے خود کو اوراپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کر دیا ہے ، الزامات لگانے والے ثابت کریں یا معافی مانگیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے رد عمل میں مریم نواز نے کہا کہ وزیر اعظم نے الزامات کو مدنظر رکھتے ہوئے بلاتاخیر خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کے لئے پیش کر دیا ہے ۔ا لزامات لگانے والے اب عدالت کمیشن میں انہیں ثابت کریں یا معافی مانگیں ۔