شہیداہلکاروں کی یاد میں ریسکیو1122کاتعزیتی اجلاس

منگل 5 اپریل 2016 22:55

پشاور ۔ 05 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اپریل۔2016ء )ایمر جنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کے صو با ئی ہیڈ کو ارٹر میں شہید ریسکیواہلکا روں کوخراج عقید ت پیش کرنے کیلئے تعزیتی ریفرنس کاانعقادکیاگیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اسد علی خا ن نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے اہلکا ر اپنی ڈیو ٹی عبا دت سمجھ کر کرتے ہیں اور کسی بھی ایمر جنسی کے دوران اپنی جا نو ں کی پر واہ کیے بغیر دوسروں کی مدد کے لیے پہنچ جا تے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ریسکیو 1122کے ادارے نے کم وقت میں عوام میں بھر پور پذ یر ائی حا صل کی۔انہوں نے کہاکہ ریسکیواہلکا ر قو م کاقیمتی سر ما یہ ہیں جن کی خد ما ت معا شرے کی فلا ح کے لیے بلا شرکت غیر جا ری رہیں گی اور اپنے فرا ئض کی ادائیگی کے دوران عوام کے جا ن و ما ل کے تحفظ کے لیے تما م تر وسا ئل بروئے کا ر لا ئیں ۔