دلہن نے گلوکار کے نہ آنے پر شادی منسوخ کی مگر ۔۔۔۔۔

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 6 اپریل 2016 07:22

دلہن نے گلوکار کے نہ آنے پر  شادی منسوخ کی  مگر ۔۔۔۔۔

دلہن نے گلوکار کے نہ آنے پر شادی منسوخ کر دی مگر دلہا نےا سی رات کسی اور لڑکی سے شادی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی شخص کی دلہن نے شادی سے چند گھنٹوں پہلے اسے پیغام بھیجا کہ وہ اس شادی کو کچھ دن آگے کر دےتاہم دلہا کے ایک رشتے دار نے اسے اپنی بیٹی سے شادی کی پیشکش کر دی جسے دلہا نے ہنسی خوشی قبول کر لیا، جس کے بعد دلہا نے اسی رات شادی کی۔


سوشل میڈیا پر وائرل اس سٹوری کے مطابق پہلی دلہن کی ماں نے اپنی بیٹی کی شادی کے لیے ایک مشہور گلوکار کی پرفارمنس کا بندوبست کیا ہوا تھا تاہم شادی کے موقع پر شدید بارش شروع ہوگئی۔ شدید بارش کی وجہ سے گلوکار نے آنے سے معذرت کر لی۔ دلہن کی ماں نے گلوکار کی پرفارمنس کے بغیر بیٹی کی شادی سے انکار کر دیا۔ دونوں ماں بیٹی نے دلہا کو شادی کی تاریخ بڑھانے کا پیغام بھیج دیا۔

(جاری ہے)

دلہا شادی ہال، کھانے اور دیگر تمام اخراجات کے لیے ادائیگی کر چکا تھا۔ دلہن کی طرف سے شادی آگے بڑھانے کے مطالبے کے بعد جب اس کے رشتے دار نے اپنی بیٹی سے شادی کرنے کے لیے کہا تو اس نے ہنسی خوشی یہ پیشکش قبول کر لی۔ دلہا کی شادی اسی رات اس کے پروگرام کے مطابق ہوئی۔
سوشل میڈیا صارفین اس سٹوری پر تبصرے کرتے ہوئے جہاں پہلی دلہن اور اس کی ماں کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں وہیں دلہا کو بھی مبارکباد دے رہے ہیں، جو پہلی دلہن سے شادی کرنے سے بچ گیا۔