لاہور: سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں6 دہشتگر د ہلاک‘تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا‘ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معروف شخصیات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ترجمان
میاں محمد ندیم بدھ 6 اپریل 2016 09:51
لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06اپریل۔2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں6 دہشتگروں ہلاک ہوگئے ہیں۔پنجاب پولیس کے شعبہ انسداد ہدشت گردی(سی ٹی ڈی) کے مطابق ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقابلہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب لاہور کے قریب سگیاں پل کے قریب ہوا جہاں دہشت گردوں کی ایک ٹھکانے پر موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پولیس نے طلعت پارک، کچی آبادی شیراکوٹ لاہور میں چھاپہ مارا۔
ترجمان کے مطابق ٹھکانے پر موجود 9 سے10 دہشت گردوںکو ہتھیار پھینک کر خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہا گیا لیکن انہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں6 دہشت گردمارے گئے جبکہ دیگر تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔(جاری ہے)
سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق ہلاک مشتبہ دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان کے استاد اسلم گروپ سے ہے جو لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معروف شخصیات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مطابق ہلاک ملزموں کی شناخت ابھی باقی ہے جبکہ فرار ہونے والے شدت پسندوں کی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ 27 مارچ کو گلشن اقبال پارک میں دھماکے کے بعد لاہور میں یہ دوسرا پولیس مقابلہ ہے اس سے قبل رائے ونڈ روڈ کے علاقے ایل ڈی اے ایونیو میں سی آئی اے پولیس کے ساتھ مقابلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے تھے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے 5 کلو دھماکہ خیز مواد، 2 کلاشنکوف، 4 پستول، 4 ڈیٹونیٹر، 3 موٹر سایئکلیں اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.