پانامہ لیکس کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کی بجائے انکوائری کمیشن سے کروانے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 اپریل 2016 14:01

پانامہ لیکس کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کی بجائے انکوائری کمیشن سے کروانے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اپریل 2016ء) : پانامہ لیکس پر کمیشن بنانے کے معاملے پر وزارت قانون کا اجلاس ہوا۔ اجلاس وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کی زیر صدارت ہوا جس میں قانونی ماہرین نے بھی شرکت کی۔ وزارت قانون ذرائع کے مطابق اجلاس میں پانامہ لیکس کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کی بجائے انکوائری کمیشن سے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انکوائری کمیشن ایکٹ 1956ء کے مطابق صرف انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔ جبکہ کمیشن کے ممبران کے لیے ناموں کی حتمی منظوری وزیر اعظم نواز شریف دیں گے۔ ذرائع کے مطابق انکوائری کمیشن ترجیحی بنیادوں پر 45 دن میں تفتیش مکمل کر سکتا ہے۔ جبکہ انکوائری کمیشن کے پاس کسی بھی گواہ کو بلانے اور ریکارڈ طلب کرنے کا مکمل اختیار ہو گا۔ واضح رہے کہ قوم سے خطاب میں وزیر اعظم نوازشریف نے پانامہ لیکس پر تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :