پولیس ، انتظامیہ نیشنل ایکشن پلان کی عملداری کے سلسلے میں شہریوں کی عزت ، جان ومال کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے ،راجہ امجد پرویز

بدھ 6 اپریل 2016 15:23

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) چیئرمین ریجنل کمیٹی برائے عملدرآمدنیشنل ایکشن پلان وکمشنرمیرپورڈویژن راجہ امجدپرویز علی خان نے ڈویژن میرپور کی پولیس اور انتظامیہ کوہدایت کی ہے کہ وہ نیشنل ایکشن پلان کی عملداری کے سلسلہ میں اور شہریوں کی عزت جان ومال کی حفاظت کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائیں۔ سکولوں،کالجوں، یونیورسٹیوں، تعلیمی اداروں، سیرگاہوں، پارکوں اور مصروف ترین شاپنگ سنٹروں میں سکیورٹی نظام کومذید بہتر بنائیں۔

ڈپٹی کمشنراور ایس ایس پی حضرات اپنے اپنے اضلاع کے داخلی وخارجی راستوں پرپبلک ٹرانسپورٹ سمیت دیگر ٹرانسپورٹ کے نظام کی پڑتال میں مذید بہتری لائیں۔ قانون کرایہ داری کے تحت کرایہ داروں کی پڑتال اور ان کی رجسٹریشن متعلقہ تھانوں میں یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ریسٹ ہاؤسز، ہوٹلوں، ہاسٹلوں، گیسٹ ہاؤسز، اسلحہ ڈیلروں، مدارس، این جی اوزاور کرنسی ایکسچینج کی پڑتال میں کوتاہی یالاپروائی نہ برتی جائے۔

ڈویژن بھرمیں نیشنل ایکشن پلان کے تحت جن افغان مہاجرین کے متعلقہ اضلاع سے انخلاء ہوچکاہے کی کسی صورت دوبارہ آبادکاری نہ ہونے دی جائے۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت وال چاکنگ اور لوڈ سپیکرکی پابندی پرسوفیصد عملدرآمدکیاجائے۔ لاری اڈوں پرپبلک ٹرانسپورٹ میں سفرکرنے والے مسافروں کوٹکٹ جاری کرتے وقت شناختی کارڈ کے ذریعے ریکارڈ رکھاجائے۔

نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے عوام الناس میں آگاہی مہم تیز کی جائے جبکہ قومی سلامتی کے متعلق بنائے جانے والے قوانین کی عملداری کے سلسلہ میں بھی عوام میں شعوربیدارکیاجائے۔ کمشنرمیرپورڈویژن راجہ امجدپرویز علی خان نے بتایا کہ حالیہ لاہور دہشت گردی کے واقعات کے تناظرمیں میرپورڈویژن کے اضلاع میرپور، بھمبراور کوٹلی میں حفاظتی اقدامات کے لیے جاری ہدایات پرعملدرآمد کے سلسلہ میں کسی سے کوئی رورعایت نہ برتی جائے۔

انھوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کی عملداری کامقصد صرف اور صرف معاشرے میں امن کوبہرصورت قائم رکھنا اور لوگوں کوبلاخوف وخطر رکھناہے اور معاشرہ سے جرائم پیشہ افراد کاقلع قمہ کرناہے۔ اس سلسلہ میں عوام الناس انتظامیہ اورپولیس کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پرعملدرآمد کے سلسلہ میں تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :