عالمی منڈیوں سے مقابلے کیلئے اپنی زراعت کو موسمی تبدیلیوں کے مطابق ڈھالناہو گا‘وزیر زراعت پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعلان کردہ 100ارب روپے کے کسان پیکج کی شفاف تقسیم یقینی بنائیں گے‘ڈاکٹر فرخ جاوید صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید کاایکسپو سینٹر میں بین الاقوامی زرعی نمائش کا دورہ؛سٹالز کا معائنہ،کاشتکاروں سے گفتگو
بدھ 6 اپریل 2016 18:10
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے لاہور ایکسپو سینٹر میں دو روزہ بین الاقوامی زرعی نمائش 2016کا دورہ کیا اور 40مختلف کمپنیوں کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کا ف معائنہ کرتے ہوئے کاشتکاروں سے گفتگو کی۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں ڈاکٹر فرخ جاوید کا کہنا تھا کہ عالمی منڈیوں میں اپنا مقام بنانے کیلئے ہمیں اپنی زراعت کو تیزی سے رونما ہونے والی موسمی تبدیلیوں کے مطابق ڈھالنا ہو گا۔
کاشتکاروں کی پیداواری لاگت کو کم کر کے انکے منافع میں اضافہ ہمارا اصل مقصد ہے تاکہ کسان خوشحال ہو۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے حال ہی میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی زرعی کانفرنس میں کسانوں کیلئے 100ار روپے کے زرعی پیکج کا علان کیا ہے ۔(جاری ہے)
ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا کہ اس رقم کو بہترین اندازمیں کسان کی دہلیز تک پہناچے کیلئے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسان پیکج کی شفاف تقسیم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کی حالت بہتر بناکر ہی زراعت کو ترقی دی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کسانوں کیلئے 22ارب روپے کی سبسڈی سے 10.35پیسے فلیٹ ریٹ پر بجلی فراہم کر رہے ہیں۔وزیر زراعت نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 341ارب روپے کے تاریخی کسان پیکج کی پنجاب میں جلد از جلد میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاول اور کپاس کے کاشتکار کو شدید نقصان سے بچانے کیلئے پانچ پانچ ہزار روپے فی ایکٹر تقسیم کیا گیا تاکہ کسان اگلی فصل بو سکے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت کی تمام تر توجہ زراعت پر ہے اور انکی پوری کوشش ہے کہ ملکی کسان کو بہتر پیداوار اور منافع دلوایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ زرعی مداخل کی قیمتوں میں کمی وقت کی اشد ضرورت ہے تاکہ کسان کو عالمی منڈیوں میں زرعی اجناس کی گرتی قیمتوں کے اثرات سے بچایا جا سکے۔ زرعی نمائش میں چالیس سے زائد ملکی اور بین الاقوامی اداروں نے اپنے سٹالز لگائے ہیں جہاں کسانوں کو جدید طریقہ ہائے کاشتکاری اور زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
-
برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.