عدالتی حکم پر جنوبی افریقن صدرجیکب زوما کے خلاف مواخذے کی تحریک ناکام ہوگئی

بدھ 6 اپریل 2016 20:06

عدالتی حکم پر جنوبی افریقن صدرجیکب زوما کے خلاف مواخذے کی تحریک ناکام ..

پریٹوریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء)جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما کے خلاف مواخذے کی تحریک ناکام ہو گئی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس پارلیمانی بحث سے قبل ملک کی آئینی عدالت نے کہا تھا کہ صدر زوما ریاستی رقوم کو نجی مقاصد کے لیے استعمال کر کے آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم زوما ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ ملکی پارلیمان میں ممبران نے اس تناظر میں زوما کے مواخذے کے خلاف ووٹ دیا۔