بھارت ٗ بدمست ہاتھیوں نے حملہ کر کے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو ہلاک کردیا

ہلاک ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں ایک 9 دن کا بچہ بھی شامل

بدھ 6 اپریل 2016 20:07

بھارت ٗ بدمست ہاتھیوں نے حملہ کر کے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو ہلاک ..

آسام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) بھارت کی شمالی مشرقی ریاست آسام کے جنگل میں بدمست ہاتھیوں نے حملہ کر کے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو ہلاک کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدمست ہاتھیوں نے بھارتی ریاست آسام کے شہر گوہاٹی کے جنگلات میں واقع ایک گاؤں میں رات کے وقت ایک جھونپڑی پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں جھونپڑی میں سوئے ہوئے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں ایک 9 دن کا بچہ بھی شامل ہے۔آسام کے محکمہ جنگلات کے مطابق حملے کے وقت تمام افراد گہری نیند میں سورہے تھے، ہاتھی اپنے غول سے بچھڑ کر آبادی کی طرف آگئے تھے اور تباہی پھیلانے کے بعد فوراً وہاں سے بھاگ گئے۔ دوسری جانب ماہرین کے مطابق ہاتھی اس وقت حملہ کرتے ہیں جب ان کے قدرتی مسکن کو کوئی خطرہ لاحق ہو اور اب بھارت میں بڑھتی ہوئی آبادی سے ہاتھیوں کے رہنے کی جگہ کو خطرات لاحق ہورہے ہیں جس کے جواب میں وہ انسانی آبادیوں پر حملہ آور ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :