پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اردو ڈائریکٹریٹ کے زیر اہتمام نئے ملازمین کو دفاتر میں اُردو کے نظام کو رائج کرنے کے لیے تربیتی کورس شروع

بدھ 6 اپریل 2016 20:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اردو ڈائریکٹریٹ کے زیر اہتمام نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو دفاتر میں اُردو کے نظام کو رائج کرنے کے لیے تربیتی کورس شروع کر دیا ہے۔ آج قومی زرعی تحقیقاتی مرکز میں نئے بھرتی ہونے والے ملازمین سے تربیتی کورس کے موقع پر شعبہ تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر جنرل سردار غلام مصطفی نے شُرکاء سے خطاب میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اردو ہماری قومی زبان ہے اور اسکے استعمال سے ہم اپنے کاشتکاروں، بھائیوں تک اپنی بات کو آسانی سے پہنچا سکتے ہیں اور اسکے علاوہ روزمرہ کے اُمور کوآسانی سے سنبھال سکتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ اُردو زبان قومی ترقی میں اہم کردار ادا کریگی ۔دفتری اُمور ،مراسلہ جات اور دیگر کام کمپیوٹر کی سہولت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اُردو زبان میں با آسانی کیے جا سکتے ہیں۔ نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو یہ کورس کرانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ وہ اردو کمپیوٹر کی ٹریننگ حاصل کر کے مادری زبان کو دفتری امور کے لیے سیکھ کر اس سے فائدہ اُٹھائیں اور اپنی قومی زبان کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں۔ ۔

متعلقہ عنوان :