پولیس نے جنید جمشید پر حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

جمعرات 7 اپریل 2016 15:09

پولیس نے جنید جمشید پر حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) پولیس نے جنید جمشید پر حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔اطلاعات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے کراچی پولیس کی مدد سے جنید جمشید پر حملہ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم زین العابدین کو کراچی کے علاقے پی ای ایس ایچ سے گرفتار کیا گیا جب کہ اس کی نشاندہی پر واقعہ میں ملوث مزید افراد کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چند افراد نے جنید جمشید کو اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد اے ایس ایف اہلکاروں نے جنید جمشید کو اپنی حفاظتی تحویل میں پولیس اسکواڈ کے ساتھ گھر روانہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :