ملازمین منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ و ہاؤسنگ اتھارٹی کے ملازمین کے تمام مطالبات جائز ہیں ‘حکومت مطالبات کو فی الفور حل کر کے ان کی مستقل تعیناتی کے احکامات جاری کرے تاکہ ملازمین میں پائی جانیوالی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما اور امیدوار اسمبلی ڈاکٹر عشرت سجاد کا بیان

جمعرات 7 اپریل 2016 15:29

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 اپریل۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما اور امیدوار اسمبلی ڈاکٹر عشرت سجاد نے کہا ہے کہ ملازمین منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ و ہاؤسنگ اتھارٹی کے ملازمین کے تمام مطالبات جائز ہیں حکومت مطالبات کو فی الفور حل کر کے ان کی مستقل تعیناتی کے احکامات جاری کرے تاکہ ملازمین میں پائی جانیوالی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت اور واپڈا نے متاثرین منگلا ڈیم کی جائیدادوں پر پانی پھیر کر ڈیم کو وسیع کیا لیکن ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کرنے کیلئے ملازمین کو تختہ مشق بنایاجا رہا ہے جو کسی بھی صورت برداشت نہیں۔ڈاکٹر عشرت سجاد نے کہا کہ منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی انتظامیہ کی جانب سے ہڑتالی ملازمین کو دھمکی دینا قابل مذمت ہے حکومت اگر مسائل کو حل نہیں کر سکتی تو ملازمین میں بے چینی پیدا نہ کرے حکومت منفی ہتھکنڈوں سے باز رہے ورنہ خراب حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :