پنجاب یونیورسٹی مالیکولر بائیولوجی اور فرانزک سائنسز میں چار سالہ ڈگری پروگرام شروع کرے گی۔ ڈاکٹر نعیم خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 7 اپریل 2016 19:04

لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07اپریل۔2016ء) : پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف لائف سائنسز نے سنٹر آف اپلائیڈ مالیکولر بائیولوجی میں ”مالیکولر بائیولوجی اور فرانزک سائنسز “میں چار سالہ بی ایس ڈگری پروگرام شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نعیم خان کی زیر صدارت بورڈ آف فیکلٹی آف لائف سائنسز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال، پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر، پروفیسر ڈاکٹر فردوس بریں، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی، پروفیسر ڈاکٹر سلیم حیدر، ڈاکٹر ادریس خان اور دیگر نے شرکت کی۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر نعیم خان نے کہا ہے کہ مالیکولر بائیولوجی اور فرانزک سائنسزمیں چار سالہ ڈگری پروگرام کا اجراء پاکستان کو در پیش حالات کی مناسبت سے وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کا سامنا ہے اور دہشت گردی کے واقعات کی سائنسی تحقیقات کے لئے فرانزک سائنسز کے شعبے میں جدید علوم اور تکنیکوں سے آگاہی ضروری ہے جبکہ دیگر جرائم میں ملوث مجرموں تک پہنچنے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ زراعت اور شعبہ صحت بھی جدید خطوط پر استوار متعلقہ ڈگری پروگرام سے استفادہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :