مطالبات کی منظوری کیلئے” اساتذہ “ کا نئی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام اور سرکاری سکولوں پیف کو حوالگی کے بارے میں مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے کا انکشاف

جمعرات 7 اپریل 2016 19:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء)آئندہ مالی سال میں مطالبات کی منظوری کیلئے کیلئے فنڈز نہ رکھے جانے کے انکشاف کے بعد ” اساتذہ “ نے پنجاب بھر میں نئی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبہ بھر میں اساتذہ نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے پہلے مرحلہ میں صوبہ بھر کے 36 ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر تمام پریس کلبز کے سامنے احتجاجی مظاہرے کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ تحریک کا دائرہ کار تحصیل سطح تک بڑھایا جائیگا۔ تحریک میں محکمہ تعلیم سکولز پنجاب کی اپ گریڈیشن نہ ہونے ‘ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام اور سرکاری سکولوں پیف کو حوالگی کے بارے میں مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔