Live Updates

عوامی چندے سے بنا اسپتال غلط کام کرتاہے تو پکڑنا حکومت کی ذمے داری ہے: عمران خان

muhammad ali محمد علی جمعرات 7 اپریل 2016 19:42

عوامی چندے سے بنا اسپتال غلط کام کرتاہے تو پکڑنا حکومت کی ذمے داری ہے: ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 اپریل2016ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ عوامی چندے سے بنا اسپتال غلط کام کرتا ہے تو اسے پکڑنا حکومت کی ذمے داری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے قومی اسمبلی کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوکت خانم کا ذکر کیسے آگیا پاناما لیکس میں تو اس کا نام نہیں آیا ہے۔ پاناما لیکس اپوزیشن کی سازش نہیں ہے۔ اگر عوامی چندے سے بنا اسپتال غلط کام کرتا ہے تو اسے پکڑنا حکومت کی ذمے داری ہے۔ یہ الزام اس وقت یاد آیا جب وزیراعظم کے بچوں کا ذکر پاناما لیکس میں آیا ہے۔ شوکت خانم کے جن فنڈز کے ڈوبنے کا الزام عائد کیا جا رہا وہ فنڈز جون 2015 میں واپس آ چکے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات