ناخوشگوار واقعات سے بچنے کیلئے ریلوے اسٹیشن پر اینٹی ٹیررازم سکواڈ تعینات

داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھروگیٹ نصب،مسافروں کی جامع تلاشی

جمعرات 7 اپریل 2016 21:38

ناخوشگوار واقعات سے بچنے کیلئے ریلوے اسٹیشن پر اینٹی ٹیررازم سکواڈ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) سانحہ گلستان پارک کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور میں سکیورٹی خدشات کے باعث سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پر ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کیلئے اینٹی ٹیررازم سکواڈ تعلقات کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مسافروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھروگیٹ لگائے گئے ہیں۔ ریلوے احکام کا کہنا ہے ریلوے اسٹیشن میں داخل سے پہلے تمام مسافروں کی جامع تلاشی کی جاتی ہے اس کے بعد ریلوے اسٹیشن میں داخلے کی اجازت دی جاتی ہے ان کا کہنا ہے عوام کی حفاظت کرنا اولین ترجیح ہے اس لئے اینٹی ٹیرر ازم فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔(

متعلقہ عنوان :