ینگ ڈاکٹر ز کے پرامن احتجاج پر لاٹھی چارچ ، شیلنگ اور گرفتاریوں کی جنتی مذمت کی جائے کم ہے ،بی این پی عوامی کوئٹہ

حکمرانوں نے عوام سے احتجاج کا حق بھی چھین لیا ہے، آرگنائزرڈاکٹر ناشناس لہڑی کا بیان

جمعرات 7 اپریل 2016 22:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)ضلع کوئٹہ کے آرگنائزرڈاکٹر ناشناس لہڑی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹر ز کے پرامن احتجاج پر لاٹھی چارچ،فائرنگ ،آنسوگیس کی شیلنگ اور گرفتاریو ں کی جنتی مذمت کی جائے کم ہے حکمرانوں نے عوام سے احتجاج کا حق بھی چھین لیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں احتجاج کا حق عوام کو حاصل ہے مگر ینگ ڈاکٹر زایسوسی ایشن کی پرامن احتجاجی مظاہرہ وریلی پر تشدد سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا کہ،عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے بلند وبانک دعوے کرنے والوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دے جائز حقوق کے لئے آوازبلند کرنے والے ینگ ڈاکٹرزپرتشدد کرنا حکمرانوں کے لئے سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ ایک عظیم پیشہ سے تعلق رکھنے والے افرادکی پرامن احتجاج پرزدکوب، لاٹھی چارچ،فائرنگ ،آنسوگیس کی شیلنگ اور گرفتاری کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہاکہ ینگ ڈاکٹرز اپنے مطالبات ایوان بالا تک پہنچانے کے لئے بلوچستان اسمبلی کے سامنے جاکر احتجاج کرنا چاہتے تھے مگرحکمران و انتظامیہ مذاکرات کرنے کے بجائے ڈاکٹروں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جوکہ ڈاکٹرز اور عوام کے ساتھ ظلم کے مترداف ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز دن رات عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے مگر ان کے جائز مطالبات کوسننے اور حل کرنے کے بجائے ان پر تشدد،زدکوب ،لاٹھی چارج ،فائرنگ اور گرفتارکر نے سمجھ سے بالا تر ہے انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج پر تشدد سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حکمران عوامی مسائل کو سننے اور حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ،صحت اور تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے دارروں نے تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں ناکامی کے بعد عوام سے احتجاج کا حق میں چھین لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :