ڈی جی لائیو سٹاک اینڈ پولٹری ڈویلپمنٹ کل ہفتہ کو تحصیل سماہنی کا دورہ کریں گے

جمعہ 8 اپریل 2016 12:43

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اپریل۔2016ء)ڈائریکٹرجنرل لائیو سٹاک اینڈ پولٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر مطلوب حسین راجہ کل ہفتہ کو تحصیل سماہنی کا دورہ کریں گے دورہ کے دوران وہ لائیوسٹاک اینڈ پولٹری ڈویلپمنٹ اور پرائیوٹ سیکٹر کے تعاون سے قائم یونین کونسل پونا کے گاؤں گائیاں میں عبدالرشید ڈھیری فارم اور بہملہ میں حیدرعلی ڈھیری فارم کا معائنہ کرنے کے علاوہ یونین کونسل چوکی کے موضع بنڈی عمر صدیق ڈھیری فارم کا معائنہ کریں گے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں وہ سپروائزرسپروائزر ہیلتھ چوہدری محمد الیاس کی ریٹائرمنٹ اور اسسٹنٹ کمشنربھمبرراجہ طارق محمود خان کی طرف ان کے اعزاز میں دیئے جانے والے استقبالیہ میں بھی شرکت کریں گے۔ڈائریکٹرجنرل لائیو سٹاک اینڈ پولٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر مطلوب حسین راجہ کے دورہ کے دوران ڈائریکٹر لائیو سٹاک اور پولٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر تصورحسین چیمہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ڈاکٹر غلام رسول چوہدری،ڈاکٹر محمد ایوب چوہدری،ڈاکٹر شوکت علی چوہدری، ڈاکٹر خالد قیوم بٹ،پیراویٹرنری ایسوسی ایشن میرپور ڈویژن کے رہنما راجہ نویداحمد ،خاور محمود بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔