مظفرآباد‘سیکٹر بی فائیو کے مقیم پچھلے دو ہفتوں سے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں

جمعہ 8 اپریل 2016 14:38

مظفرآ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء ) ملک و قوم کی ترقی کی خاطر قربانیاں دینے والوں کو آج انعام کے طور پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور پینے کے صاف پانی سے محروم رکھ کر انعام دیاجارہا ہے۔سیکٹر بی فائیو کے مقیم پچھلے دو ہفتوں سے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔حکام بالا کو کوئی پروا نہیں بار بار کلیال میں پانی کی شارٹیج کی طرف توجہ دلانے کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ایس ڈی ایم آفس سے صرف تفل تسلیاں ہی مل رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار کلیال کے شہری ضیاء الحق نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہاکہ محکمہ واٹر سپلائی عوام کو پانی کی بنیادی سہولت فراہم میں مکمل طور پر ناکام ہوگیاہے۔اہلیان کلیال مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ٹیکس اور دیگر بلات دینے کے باوجود عوام مہنگے داموں ٹینکر فامیا کے ہاتھوں پانی خریدنے پر مجبور ہیں ۔اگر محکمہ واٹر سپلائی نے اپنی روش روا رکھی تو کوئی راست اقدام اُٹھانے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔