صدف شیخ نے کشمیر کونسل کے ٹکٹ کیلئے رابطے شروع کر دیئے

محکمہ سے لاکھوں روپے ہڑپ 10کروڑ جمع کرنے کے لیے جعلی سکیمیں جاری اراکین قانون ساز اسمبلی کی مخالفت

جمعہ 8 اپریل 2016 14:38

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء)وزیراسپورٹس صدف شیخ نے عوام کی طرف سے مسترد کیے جانے پر کشمیر کونسل کے ٹکٹ کے لیے رابطے شروع کردیے۔ محکمہ سے لاکھوں روپے ہڑپ 10کروڑ جمع کرنے کے لیے جعلی سکیمیں جاری اراکین قانون ساز اسمبلی کی مخالفت ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت آزاد کشمیر میں شامل وزیراسپورٹس محترمہ صدف شیخ جن کی ماضی میں کارکردگی صفر رہی ہے جس کی بنیادپر عوام نے انہیں مسترد کردیا تھا اب آئندہ پھر اقتدار کے مزلے لینے کے لیے کشمیر کونسل میں ممبر بنے کے لیے رابطے جاری کردیے جس پر وزیر جنگلات کو کوشش جاری ہے۔

جبکہ قیادت نے ٹکٹ کے حصول سے انکار کردیا دوسری صورت 10کروڑ روپے کی ڈیمانڈ وزراء نے ووٹ دینے سے انکار کردیا جس کے بعد محترمہ صدف شیخ نے رابطے اور اپنی درخواستیں کشمیر کونسل میں جمع کروادی ہے جبکہ وزیر جنگلات اور صدف شیخ کے اس اقدام کی وجہ سے انتخابات میں وزیرجنگلات سردار جاوید ایوب کی نشست خطرے میں پڑ سکتی ہے عوام کا احترام کے مطابق اگر کشمیر کونسل کا ٹکٹ صدف شیخ کودیا گیا تو پیپلزپارٹی ڈویژن مظفرآباد سے صرف ایک نشست نکالنے میں کامیاب ہوگی ۔

(جاری ہے)

وزیرجنگلات جیتی ہوئی بازی ہارجائیں گے۔ عوام علاقہ ووٹ دینے کے بجائے بغاوت کریں گے جبکہ پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکن اور عوام نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید چیئرمین بلاول بھٹو ، محترمہ فریال تالپور سے مطالبہ کیا کہ وہ کھوٹے سکے جو پارٹی کے بدنامی کا سبب بنتے ہیں ٹکٹ نہ جاری کیے جائیں قیادت پارٹی پالیسی کے مطابق فیصلہ کرے۔